۳ آبان ۱۴۰۳ |۲۰ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 24, 2024
مشورتی کونسل (تشکل ہائے طلاب و علماء ہند) کے زیر اہتمام، قم المقدسہ میں شہادتِ پاسبان حرم، علمدار مقاومت اور وارث فاتح خیبر، شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں "راہِ مقاومت" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی

حوزہ/ مشورتی کونسل (تشکل ہائے طلاب و علماء ہند) کے زیر اہتمام، قم المقدسہ میں شہادتِ پاسبان حرم، علمدار مقاومت اور وارث فاتح خیبر، شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں "راہِ مقاومت" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشورتی کونسل (تشکل ہائے طلاب و علماء ہند) کے زیر اہتمام، قم المقدسہ میں شہادتِ پاسبان حرم، علمدار مقاومت اور وارث فاتح خیبر، شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں "راہِ مقاومت" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سیمینار کا مقصد شہید کی مجاہدانہ جدوجہد اور مقاومت کے راستے کو اجاگر کرنا ہے۔ تمام علماء کرام، ذوی الاحترام طلاب، اور مومنین کرام کو خانوادگی طور پر شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ اپنے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں اور شہید کی یاد کو زندہ رکھیں۔

پروگرام کی تفصیلات:

  • تلاوتِ قرآن: مولانا جواد رضوی
  • مقررین:حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر خالق پور (جانشین رئیس جامعه المصطفی) مولانا محمد عباس مونس صاحبان
  • نظامت: مولانا شفیع بھیکپوری
  • تاریخ اور وقت:
  • تاریخ: 24 اکتوبر 2024، بمطابق 20 ربیع الثانی
  • وقت: جمعرات، صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک
  • مقام: مدرسہ امام خمینی، سالن قدس، قم المقدسہ

مشورتی کونسل کی جانب سے آپ کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس اہم سیمینار میں شرکت فرما کر شہید کی راہِ مقاومت اور ان کے عظیم مقصد کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کریں۔

قم المقدسہ میں "راہِ مقاومت" کے عنوان سے بین الاقوامی عظیم الشان سیمینار کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .